نتن یاہو کا حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لبنانی منصوبے کا خیرمقدم
اسرائیل نے صہیونی قبضے میں کمی کو حزب اللہ کے ہتھیار جمع کرنے سے مشروط کردیا

شیعیت نیوز : صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو کے دفتر نے بیروت کی جانب سے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے فیصلے پر کھلے عام خوشی کا اظہار کیا ہے اور لبنان پر صہیونی قبضے میں کمی کو اس اقدام سے مشروط کردیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم نے بیان میں کہا کہ تل ابیب لبنانی صدر جوزف عون اور وزیراعظم نواف سلام کی زیر قیادت حکومت کے اس منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہے، جس کے تحت رواں سال کے اختتام تک حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کی جدہ میں ملاقات
بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل لبنان کو ایک زیادہ محفوظ اور مستحکم مستقبل کی طرف لے جانے کے لیے تعاون پر آمادہ ہے، تاہم اس میں روزانہ جاری اسرائیلی فضائی و زمینی حملوں اور لبنانی سرزمین پر صہیونی قبضے کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔
بیان کے مطابق اگر لبنانی سیکیورٹی فورسز حزب اللہ کے ہتھیار جمع کرنے کے عمل میں شریک ہوئیں تو اسرائیل بھی امریکی ہم آہنگی کے ساتھ لبنان میں اپنی موجودگی محدود کرنے پر غور کرے گا۔