ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کی جدہ میں ملاقات
شیعیت نیوز : جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور خطے کی تازہ صورت حال خصوصاً غزہ میں جاری صہیونی حکومت کے مظالم پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونی فوج کا غزہ شہر کو مٹانے کا منصوبہ بے نقاب
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم اور توسیع پسندانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اسلامی ممالک کو مل کر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔







