اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیل میں 15 افسران برطرف، غزہ پر جنگ ختم کرنے کی درخواست

افسران نے دستخط واپس لینے سے انکار کیا، سپریم کورٹ میں شکایت درج

شیعیت نیوز : اسرائیلی فوج نے اپنے 15 افسران کو اس وقت برطرف کر دیا جب انہوں نے ایک درخواست پر دستخط کیے جس میں غزہ پر جنگ ختم کرنے اور قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

عبرانی اخبار یدیعوت آحارانوت نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی فوج نے یہ برطرفیاں اس وقت کیں جب مذکورہ افسران نے اپنے دستخط واپس لینے سے انکار کیا۔

اخبار نے مزید لکھا کہ اسرائیلی فوج نے ان افسران پر دباؤ ڈالا کہ وہ دادخواست سے پیچھے ہٹ جائیں، لیکن انکار کے بعد انہیں فوری طور پر فوجی خدمات سے فارغ کر دیا گیا۔

یدیعوت آحارانوت کے مطابق، ان میں سے بعض افسران کو ایران پر ممکنہ حملے میں حصہ لینا تھا، لیکن برطرفی کے باعث انہیں رزرو فورس میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عراق کی مزاحمتی جماعتیں: امریکی وعدوں پر ہرگز بھروسہ نہیں

برطرف کیے گئے افسران نے اسرائیلی سپریم کورٹ میں شکایت درج کروائی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انہیں دوبارہ فوجی خدمت میں بحال کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button