عراق کی مزاحمتی جماعتیں: امریکی وعدوں پر ہرگز بھروسہ نہیں

شیعیت نیوز : عراق کی مزاحمتی جماعتوں کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ امریکہ کی پالیسیوں پر ہرگز بھروسہ نہیں کیا جاسکتا اور اس کے وعدے محض فریب ہیں۔ کمیٹی نے اعلان کیا کہ مزاحمت کے وفادار مجاہدین ہمیشہ عراق اور اس کے عوام کے دفاع کے لیے تیار ہیں اور ان کے ہاتھ ٹریگر پر ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لائی ہے اور اپنے کچھ فوجی اڈوں پر تعینات اہلکاروں کی تعداد کم کی ہے، نیز بعض یونٹوں کو نسبتاً محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ لیکن دوسری جانب اس نے عراق کی فضائی حدود میں اپنے جنگی طیاروں اور ڈرونز کی پروازیں بڑھا دی ہیں، جو عراق کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور عراقی عوام کی مرضی کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کے خلاف کاروائیوں میں عرب ممالک بھی شریک ہیں، عبدالملک الحوثی
مزاحمتی جماعتوں کی رابطہ کمیٹی نے عراق کے سرکاری اداروں اور پارلیمان سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی افواج کی تعیناتی اور سرگرمیوں پر سخت نگرانی کریں اور ان کے حقیقی انخلا کو یقینی بنائیں، تاکہ عراق کو زمین اور فضاؤں پر مکمل خودمختاری حاصل ہو سکے۔