Uncategorized

سوست میں تاجروں پر فائرنگ، حکومت تاجروں کے مطالبات تسلیم کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ایف سی اور پولیس کی کارروائی مقبوضہ کشمیر جیسی صورتحال کا تاثر دے رہی ہے، چیئرمین ایم ڈبلیو ایم

شیعیت نیوز : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان واحد تجارتی گیٹ وے سوست پورٹ پر ڈیڑھ ماہ سے جاری دھرنے کے پُرامن تاجروں پر ناجائز ٹیکسوں اور تجارت دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے دوران اندھا دھند طاقت کا استعمال نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ گلگت بلتستان کے پہلے ہی محروم عوام کو مزید مایوسی کے اندھیروں میں دھکیلنے کی ایک سوچی سمجھی سازش محسوس ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صبح نماز کے وقت ایف سی اور پولیس کی جانب سے تاجروں پر فائرنگ کا واقعہ ایک شرمناک اور ناقابلِ قبول عمل ہے، جس نے یہ تاثر دیا کہ گویا یہ خطہ پاکستان نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی ضمانت کے بعد فوری رہائی یقینی بنائی جائے، علامہ مقصود ڈومکی کا مطالبہ

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ وقت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے فوری طور پر مقامی تاجروں کے جائز مطالبات کو تسلیم کرے، کیونکہ بارڈر پر ناامنی اور بےچینی پیدا کرنا نہ صرف قومی سلامتی کے لیے خطرناک ہے بلکہ یہ دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button