مقبوضہ فلسطین

غزہ میں امن دشمنوں کے خلاف قبائلی اعلانِ جنگ

تل ابیب کے حمایت یافتہ عناصر کی سرگرمیوں پر قبائل کا ردعمل، "رادع" فورس کا ٹارگٹڈ آپریشن

 شیعیت نیوز : غزہ کے قبائل اور عشائر نے تل ابیب کے حمایت یافتہ عناصر کی سرگرمیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جو بھی شہریوں کے امن و سکون کو خطرے میں ڈالے گا، اسے کسی قبائلی یا عوامی حمایت حاصل نہیں ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے دوران بدامنی پھیلانے والے عناصر عوامی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں، اس لیے ان کے خلاف مزاحمتی فورسز کی کارروائیاں درست اور ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں دہشت گردوں کی سرگرمیاں، عراق کی سلامتی خطرے میں

قبائل نے فلسطینی سلامتی فورسز کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے جو جنگ بندی کے بعد غزہ میں امن و امان کی بحالی کے لیے سرگرم ہیں۔

گزشتہ روز مزاحمتی فورسز نے غزہ کے وسطی علاقے میں اسرائیلی حمایت یافتہ عناصر کے خلاف ایک وسیع اور ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، مزاحمتی فورس "رادع” نے ایسے تمام گروہوں کے خلاف کارروائی کی ہے جو امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔ فورس نے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے پناہ گزینوں اور شہریوں پر حملے کیے تھے۔

ایک سیکیورٹی اہلکار کے مطابق، جو کوئی بھی شہریوں کے تحفظ کے خلاف کام کرے گا یا امن عامہ کو خطرے میں ڈالے گا، اس کے لیے غزہ میں کوئی جگہ نہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button