زیارتِ حسینؑ پیدل — ہر قدم پر ہزار نیکیاں اور ہزار درجات کا انعام
امام جعفر صادقؑ کا فرمان — عاشقانِ حسینؑ کے لیے زیارت کا بے مثال اجر

شیعیت نیوز : یہ روایت کتاب «کامل الزیارات» سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے
قال الامام الصادق علیهالسلام:
«مَن أتى قَبْرَ الحُسَينِ عليه السلام ماشِياً كَتَبَ اللّهُ لَهُ بِكُلِّ خُطُوَةٍ أَلْفَ حَسَنَةٍ، وَ مَحا عَنهُ أَلْفَ سَيِّئَةٍ، وَ رَفَعَ لَهُ أَلْفَ دَرَجَةٍ» (کامل الزیارات، ص 255، حدیث 381)
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
"جو شخص پیدل امام حسین علیہالسلام کی قبر کی طرف آئے، اللہ تعالیٰ اس کے ہر قدم کے بدلے میں اس کے لیے ایک ہزار نیکیاں لکھتا ہے، ایک ہزار گناہ اس سے مٹا دیتا ہے اور اسے ایک ہزار درجے بلند مقام عطا کرتا ہے۔”
یہ بھی پڑھیں : اربعین حسینی: وفاداری کا امتحان اور عشقِ امام حسینؑ کا مظہر
زیارت امام حسینؑ کی فضیلت پر مشتمل یہ روایت عاشقانِ حسین علیہ السلام کے لیے نہ صرف ایک بشارت ہے بلکہ عملی دعوت بھی دیتی ہے کہ وہ اس عظیم سعادت کے حصول کے لیے خود کو آمادہ کریں۔
یہ حدیث واضح کرتی ہے کہ زیارت سید الشہداءؑ صرف ایک روحانی تجربہ نہیں بلکہ نیکیاں کمانے، گناہ مٹانے اور درجات بلند کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔