اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، غزہ اور خان یونس پر دوبارہ حملے
شیعیت نیوز : غزہ اور خان یونس میں قابض اسرائیلی فوج نے باضابطہ جنگ بندی کے باوجود فلسطینی شہریوں اور پناہ گزینوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
فلسطینی خبر ایجنسی شہاب کے مطابق، شہرِ غزہ کے مشرقی علاقے پر غاصب اسرائیلی فوج نے توپ خانے کے ذریعے گولہ باری کی۔ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں بھی فوجیوں نے فلسطینیوں کی جانب گولیاں چلائیں۔
اعداد و شمار کے مطابق، صہیونی فوج نے جنگ بندی کے باوجود کم از کم 100 مقامات پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 97 افراد شہید اور 230 زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : یمنی عوام فلسطین کی حمایت میں استقامت کی علامت ہیں، سید عبدالملک الحوثی
یہ واقعات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے برعکس ہیں کہ غزہ کی جنگ بندی معاہدہ برقرار ہے۔







