سبی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، لشکر جھنگوی کے 5 دہشت گرد ہلاک
شیعیت نیوز : بلوچستان کے ضلع سبی میں محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں لشکر جھنگوی کے 5 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔
پولیس کے مطابق، سی ٹی ڈی کے اہلکار خفیہ اطلاع پر کارروائی کے لیے پہنچے تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، تاہم سی ٹی ڈی کی بھرپور جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، غزہ اور خان یونس پر دوبارہ حملے
پولیس کے مطابق، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جبکہ دہشت گردوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔







