دو سال جنگ کے باوجود حماس کی عسکری طاقت برقرار
شیعیت نیوز: اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ کے خلاف دو سال سے جاری جنگ کے باوجود فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس بدستور ایک مؤثر عسکری طاقت کے طور پر موجود ہے۔
تل ابیب کے سیکیورٹی اداروں کے جائزوں کے حوالے سے فلسطینی خبر ایجنسی سما کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ٹی وی چینل 14 کی رپورٹ کے مطابق حماس کے مسلح جنگجوؤں کی تعداد تقریباً 20 ہزار ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی سینکڑوں راکٹ موجود ہیں، جن میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی شامل ہیں جو اسرائیل کے مرکزی علاقوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور اسرائیل عراق کو تقسیم کرنے کی سازش میں مصروف ہیں، سلام حسین
مزید کہا گیا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں کے پاس ہزاروں ٹینک شکن (RPG) ہتھیار اور دس ہزار سے زائد طویل فاصلے کے اسلحہ موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حماس کی عسکری تنظیمی ساخت میں چھ بریگیڈ اور چوبیس بٹالین شامل ہیں، جن میں سے متعدد اب بھی سرگرم ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ جنگ سے قبل موجود حماس کے زیرِ زمین سرنگی نظام کا نصف سے زیادہ حصہ اب بھی فعال ہے۔







