اسرائیل بدترین سیاسی بحران میں مبتلا، 142 ممالک فلسطین کو تسلیم کر چکے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما
شیعیت نیوز : غاصب اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائیر لاپیڈ نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل اپنی تاریخ کے سب سے خطرناک سیاسی بحران سے گزر رہا ہے۔
لبنانی نشریاتی ادارے المیادین کے مطابق، لاپیڈ نے کہا کہ دنیا بھر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے، اور اب تک 142 ممالک فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کر چکے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ناروے کا سرکاری سرمایہ کاری فنڈ مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اپنا سرمایہ واپس لے رہا ہے، جب کہ متعدد بین الاقوامی کمپنیاں اسرائیلی منصوبوں سے اپنا تعاون ختم کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
یائیر لاپیڈ نے مزید بتایا کہ یورپی منڈیوں میں اسرائیلی مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے اور یہ مصنوعات خاموشی سے دکانوں کی شیلفوں سے ہٹائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی حکومت کے کئی اعلیٰ عہدیدار اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل اس وقت شدید سیاسی و معاشی بحران کا شکار ہے۔







