ایران پر حملہ ہوا تو جہنم کے دروازے کھول دیں گے، جنرل محمد پاکپور

21 اکتوبر, 2025 15:06

شیعیت نیوز : سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل محمد پاکپور نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کی خودمختاری یا سلامتی پر کوئی حملہ کیا گیا تو ایران بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔

تفصیلات کے مطابق عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو ہم دشمن کے سامنے جہنم کے دروازے کھول دیں گے۔

جنرل پاکپور نے 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی دفاعی صلاحیت اور عوامی اتحاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ دشمن نے ایران کے میزائل سسٹم کو کمزور سمجھا، لیکن ایران نے بھرپور طاقت کے ساتھ دشمن کے اہداف کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی عوام فلسطین کی حمایت میں استقامت کی علامت ہیں، سید عبدالملک الحوثی

انہوں نے کہا کہ دشمن کی جانب سے ایرانی کمانڈروں کو نشانہ بنانے اور داخلی انتشار پھیلانے کی کوششیں ناکام ہوئیں، جس کا سہرا رہبرِ معظم انقلاب اور عوام کی ہوشیاری کو جاتا ہے۔

سپاہ پاسداران کے سربراہ نے عراق کی جانب سے جنگ کے دوران مخالف گروہوں کو قابو میں رکھنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیکیورٹی معاہدوں پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔

انہوں نے سرحدی علاقوں میں ایک مشترکہ فیلڈ کمیٹی کے قیام کی تجویز دی تاکہ دونوں ممالک کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ملاقات کے دوران عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے ایرانی کمانڈر کو عراق کے صدر اور وزیرِ اعظم کی جانب سے سلام پہنچایا اور ایران کے ساتھ سیکیورٹی معاہدوں پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی سلامتی، عراق کی سلامتی ہے۔ عراق کی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

الاعرجی نے دونوں ممالک کے درمیان ایک مشترکہ کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا جو سیکیورٹی معاہدوں پر عمل درآمد اور سرحدی علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کی نگرانی کرے گی۔

ملاقات میں غزہ میں حالیہ جنگ بندی اور اسرائیلی اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ الاعرجی نے اسرائیل پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا خدشہ موجود ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے خطے کے ممالک کے درمیان تعاون اور اتحاد ہونا ضروری ہے۔

12:04 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔