اہم ترین خبریںعراقمقبوضہ فلسطین

آیت اللہ بشیر نجفی کا اہلِ غزہ پر صہیونی مظالم پر اظہارِ غم و غصہ، عالمی خاموشی پر شدید تنقید

مظلوم فلسطینی عوام کے لیے فوری اور سنجیدہ عملی اقدامات کی اپیل، مرجع تقلید کا عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے والا بیان

شیعیت نیوز: نجف اشرف سے موصولہ بیان کے مطابق آیت اللہ العظمٰی الحاج حافظ بشیر حسین النجفی نے مظلوم فلسطینی عوام، خصوصاً اہلِ غزہ کے خلاف جاری صہیونی مظالم پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور عالمی برادری کو اس مجرمانہ خاموشی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مرکزی دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم اب بھی انتہائی شدید درد کے ساتھ مظلوم اہلِ غزہ کے المیے کے تسلسل پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جو غاصب، توسیع پسند، اور وحشی صیہونی ٹولے کی جانب سے جدید دور میں اقوام کے خلاف بدترین اقسام کے جرائم کے ارتکاب کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر صحت کا عالمی برادری سے غزہ میں نسل کشی رکوانے کا مطالبہ

آیت اللہ العظمٰی بشیر نجفی نے اس بات پر شدید افسوس کا اظہار کیا کہ صہیونی مظالم کے نتیجے میں نہتے شہری، حتیٰ کہ بچے، عورتیں اور بوڑھے بھی محفوظ نہیں رہے۔ انہوں نے غزہ کے موجودہ حالات کو اس قدر ہولناک قرار دیا کہ جن کی منظر کشی الفاظ سے ممکن نہیں، خاص طور پر جب پیاس، بھوک اور بنیادی ضروریاتِ زندگی کی کمی کے ساتھ فلسطینی عوام کا محاصرہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button