اسرائیل کا پالتو، لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کا روحانی باپ داعشی جولانی دہشت گرد فہرست سے خارج
شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تحریر الشام کے سرغنہ ابو محمد الجولانی کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا ہے — یہ وہی بدنامِ زمانہ داعشی دہشت گرد ہے جس کے ہاتھ شام، عراق اور خطے کے ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ الجولانی دراصل امریکہ اور اسرائیل کا پالتو کتا ہے، جسے خطے میں فرقہ واریت، قتل و غارت اور تباہی پھیلانے کے لیے پروان چڑھایا گیا۔ اس اقدام نے عالمی اداروں کے دوہرے معیار کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بنوں میں انٹیلی جنس آپریشن: کالعدم لشکرِ جھنگوی کے کمانڈر اور ساتھی جہنم واصل
یہی ملعون پاکستان میں سرگرم کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ جیسے تکفیری گروہوں کا فکری و روحانی باپ سمجھا جاتا ہے — جس کے نظریات اور نفرت انگیز بیانیے کی پاکستان میں موجود انہی کالعدم تنظیموں نے پیروی کی ہے۔







