ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کا حالت جنگ میں مسجد اقصیٰ میں نماز عید کا اہتمام
مسجد اقصی اور غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی حکومت کی سختیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے عید الضحی کی نماز ادا کی

شیعیت نیوز : مسجد الاقصی، غزہ اور خان یونس میں عید قربان کی روح پرور نماز ادا کی گئی۔
مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ سمیت فلسطین کے مختلف علاقوں میں عید قربان کے موقع پر لاکھوں فلسطینیوں نے نماز عید ادا کی۔
مسجد الاقصیٰ میں نماز ادا کرنے والوں کی تعداد 80 ہزار بتائی جاتی ہے۔
یہ اجتماع ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب مسجد الاقصیٰ آئے دن صہیونی حملوں، جارحیت اور یہودی آبادکاروں کی یلغار کی زد میں ہے۔
غزہ کے جنوبی شہر خان یونس جہاں اسرائیلی جارحیت نے مساجد کو بھی کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے، فلسطینیوں نے ایک تباہ شدہ مسجد کے ملبے پر نماز عید ادا کی۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان پر صیہونی حملہ، وزارت خارجہ کی شدید مذمت
ام الفحم میں بھی فلسطینیوں نے عید قربان کی نماز ادا کی، جو اس امر کی علامت ہے کہ 1948ء کے قبضے سے لے کر آج تک فلسطینی سرزمین کے مختلف حصے اپنی دینی و قومی شناخت سے دستبردار نہیں ہوئے۔
فلسطینی مقاومتی جماعتوں نے ایک جامع بیان میں پوری امتِ مسلمہ کو عید قربان کی مبارکباد دی۔
بیان میں انصار اللہ یمن، حزب اللہ لبنان، اسلامی مزاحمتی جماعتوں اور ایران کے ساتھ ساتھ تمام حریت پسند اقوام اور عوام کو اس عید کی مبارکباد پیش کی گئی۔
مزاحمتی تنظیموں نے اس عید کو مزاحمت اور اتحاد کا دن قرار دیتے ہوئے مسلم دنیا کو فلسطین کے حق میں مضبوط مؤقف اپنانے کی دعوت دی۔