اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

جنوبی لبنان پر صیہونی حملہ، وزارت خارجہ کی شدید مذمت

وزارت خارجہ نے لبنان پر صیہونی حکومت کے جارحانہ فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لبنان کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا ہے

شیعیت نیوز : پاکستان کی وزارت خارجہ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی شب جنوبی بیروت اورجنوبی لبنان کےعلاقوں پرکیےگئے اسرائیلی فضائی حملے بین الاقوامی قانون اور لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔

اسرائیلی حملے نومبر دوہزار چوبیس میں ہونے والی جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور بےقابو طاقت کے استعمال سے شہری جانوں کو خطرہ ہے اور علاقائی استحکام متاثر ہو رہا ہے۔

دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں لبنانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

دفتر خارجہ کے بیان میں اقوام متحدہ اور ثالث ممالک سے اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور قابض افواج کو جوابدہ بنانےکے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

گزشتہ رات جنوبی بیروت میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور اس علاقے میں واقع مسجدالقائم کے کنارے واقع ایک عمارت کو صیہونی جنگي طیاروں کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کی خبر دی تھی۔

اس حملے میں کئی عمارتیں تباہ اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہيں-

متعلقہ مضامین

Back to top button