اہم ترین خبریںایران

ایران کی ٹیکنالوجی میں بڑی پیش رفت ایک اور سیٹلائٹ لانچ کرنے ہونے کے لیے تیار

ایران کی خلائی ایجنسی کے سربراہ نے اسپیس ٹیکنالوجی ڈے کی تقریب میں ملک کی خلائی ترقی پر روشنی ڈالی

شیعیت نیوز : ایران کی خلائی ایجنسی کے سربراہ حسن سلاریہ نے اسپیس ٹیکنالوجی ڈے کی یادگاری تقریب سے خطاب کے دوران ملک کی خلائی ترقی کے حوالے سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ 2 فروری 2009ء "امید سیٹلائٹ” کے کامیاب لانچ کا دن ہے اور ہم اس دن کو ملک کی خلائی ایجنسی اور خلائی کمپلیکس کی عملی پیشرفت کا سال سمجھتے ہیں۔

حسن سلاریہ نے مزید کہا کہ ہم نے مارچ 2024ء میں پارس 1 سیٹلائٹ کو زراعت، قدرتی وسائل اور ماحولیات کی معلومات کے حصول کے لئے کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیجا، جو زمین کی درست امیجنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد اور الجولانی کی خفیہ ملاقات، شام پر عائد پابندیاں ہٹانے پر گفتگو

انہوں نے کہا کہ اس سیٹلائٹ پر کئی ٹیسٹ کئے گئے اور اس کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر آج نئے گریڈ شدہ ورژن کی نقاب کشائی کی جائے گی۔

اسپیس ٹیکنالوجی ڈے کی اس تقریب میں ایرانی صدر سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button