اہم ترین خبریںسعودی عربشام
سعودی ولی عہد اور الجولانی کی خفیہ ملاقات، شام پر عائد پابندیاں ہٹانے پر گفتگو
سعودی وزیر خارجہ پہلے ہی الجولانی سے ملاقات کر چکے، ترک صدر سے ملاقات بھی متوقع

شیعیت نیوز : شام پر قابض تکفیری دہشت گرد تنظیم تحریر الشام کے سربراہ الجولانی نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق محمد بن سلمان اور الجولانی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شام کی صورتحال اور اس پر عائد پابندیاں ہٹانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی قوم استکبار کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہے، غزہ صیہونی حکومت کو شکست دے گا: آیت اللہ خامنہ ای
یاد رہے کہ چند ہفتے قبل سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے دمشق میں الجولانی سے ملاقات کی تھی اور شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے بعد الجولانی ترکی کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات متوقع ہے۔