اہم ترین خبریںایران
داعش کا شام میں حملہ: سینئر ایرانی جنرل شہید
جنرل پور ہاشمی، شامی افواج کے معاون، شہید ہوگئے

شیعیت نیوز: جنرل کیومرس پور ہاشمی حلب میں صیہونی رجیم کے کرائے کے تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوگئے۔
جنرل پور ہاشمی حلب میں ایرانی مشیروں کے سینئر کمانڈر تھے اور انہوں نے شامی افواج کی مدد میں کلیدی کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں تکفیری فتنہ ایک بار پھر سر اٹھانے لگا حلب پر حملے کا اعلان
واضح رہے کہ ایران کے فوجی مشیران شامی حکومت کی سرکاری دعوت پر اس ملک میں موجود ہیں تاکہ کرائے کے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں شامی افواج کی مدد کر سکیں اور امن و سلامتی کے قیام میں اہم کردار ادا کریں۔