پارہ چنار میں دہشت گرد باہر سے آکر لشکر کشی کرتے ہیں، مگر ادارے خاموش ہیں،علامہ محمد افضل حیدری

29 جولائی, 2024 08:54

شیعیت نیوز:وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے پاراچنارشہر اور اطراف میں جاری لڑائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اداروں کی امن قائم کرنے کی کوششیں کہیں نظر نہیں آرہیں۔

زمینی تنازع کے نام پر فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کو پھیلانے کو کیوں روکا نہیں جا سکا؟

شرپسند ملکی سلامتی کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ہماری وزیر اعظم شہباز شریف، صدرآصف علی زرداری اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے گذارش ہے کہ حالات کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے پاراچنار میں امن قائم کیا جائے۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقہ جات کی ایجنسیوں کی حیثیت کے ختم کر نے کے بعد صوبائی حکومت کے پاس امن و امان کے معاملات ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پارہ چنار میں شیعہ نسل کشی کے خلاف آئی ایس او پاکستان کا احتجاج کا اعلان

ضلع کرم سمیت تمام اضلاع صوبہ خیبر پختونخواہ کا باقاعدہ طور پر حصہ ہیں تو صوبائی حکومت ، پولیس اور بارڈر علاقہ ہونے کے ناطے فوج کی موجودگی کے باوجود دہشت گردی کے واقعات کو روکا کیوں نہیں کیا جا سکا۔

نیشنل ایکشن پلان پاراچنار پر کیوں نافذ نہیں کیا جاتا۔ باہر سے دہشت گردیہاں پہنچ کر لشکر کشی کرتے ہیں، مگر ادارے ہیں کہ تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

2:14 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top