مزاحمتی مجاہدین الزام تراشوں سے زیادہ باوقار ہیں، نائب سربراہ لبنانی شیعہ سپریم کونسل
شیعیت نیوز : لبنان کی اسلامی شیعہ سپریم کونسل کے نائب سربراہ نے یوم آزادی کے موقع پر لبنانی صدر کی تقریر میں مزاحمت کے خلاف عائد کیے گئے الزامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمت کے مجاہدین اپنے اوپر الزام لگانے والوں سے کہیں زیادہ باوقار اور شریف ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر مملکت کو قومی اتحاد کا مظہر ہونا چاہیے تھا اور انہیں اس مزاحمتی محاذ پر الزامات عائد کرنے سے گریز کرنا چاہیے تھا جس نے لبنان کے دفاع کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لبنانی حکومت غاصب اسرائیل کی جارحیت پر محض تماشائی بنی ہوئی ہے، حزب اللہ
نائب سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف لبنانی صدر کے مؤقف پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ایران ہمیشہ کسی ذاتی مفاد کے بغیر لبنان کی مدد کرتا رہا ہے۔
انہوں نے امریکی سامراج کی جانب سے اسلام آباد معاہدے کو معطل کیے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ لبنان کے مفاد میں تھا اور اس کے ذریعے صیہونی قابض افواج کو لبنانی سرزمین سے نکالنے کی راہ ہموار ہو سکتی تھی۔







