پاراچنار پریس کلب میں شہید صحافی جنان حسین اور دیگر شہداء کی برسی

22 نومبر, 2026 15:18

شیعیت نیوز : پاراچنار پریس کلب میں شہید صحافی جنان حسین اور دیگر شہداء کی یاد میں برسی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب سے مختلف مقررین نے خطاب کیا، جن میں اے آر ڈی سی کے رکن حاجی ضامن حسین بھی شامل تھے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا محمود جان بابر نے اپنے ویڈیو پیغام میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اتحاد و اتفاق کا پیغام دیا۔

یہ بھی پڑھیں : پارہ چنار کے نوجوان صحافی جنان حسین بھی سانحہ میں شہید

واضح رہے کہ کرم پریس کلب کے رکن اور نوجوان صحافی جنان حسین 21 نومبر 2024 کو ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ وہ بیرون ملک دورے کے بعد گھر واپس آ رہے تھے۔ اس المناک سانحے میں بچوں، خواتین اور جوانوں سمیت 60 سے زائد مومنین شہید ہوئے تھے۔

شہید جنان حسین ایک نجی ٹی وی چینل سے وابستہ تھے۔ وہ پاراچنار کے سانحات میں زخمی ہونے والوں کی مالی امداد کرتے تھے اور مظالم کے خلاف آواز بھی بلند کرتے رہتے تھے۔

3:31 شام نومبر 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔