جامعۃ المصطفیٰ کراچی میں علامہ طباطبائی کے افکار پر علمی و تحقیقی کانفرنس

22 نومبر, 2026 13:54

شیعیت نیوز : جامعۃ المصطفیٰ کراچی کے امام خمینی ہال میں 21 نومبر کو ’’علامہ طباطبائی کے فکری نظام میں قرآن، برہان و عرفان کا باہمی ربط‘‘ کے عنوان سے ایک علمی و تحقیقی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام، اساتذہ، محققین اور طلاب نے شرکت کی۔

کانفرنس کے پہلے حصے میں ایم فل کے طلبہ نے علامہ سید محمد حسین طباطبائی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار و نظریات کے مختلف پہلوؤں پر اپنے تحقیقی مقالات کے خلاصے پیش کیے، جن میں علامہ طباطبائی کی فکر میں قرآن کریم کا تعارف، ان کے علمی و فکری آثار کا جائزہ اور تفسیر المیزان کا تجزیاتی مطالعہ شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں : جامعۃ المصطفیٰ کراچی: سیرتِ زینبی اور خواتین کے کردار پر تحقیقی نشست کا انعقاد

دوسرے حصے میں حجۃ الاسلام شیخ محمد حسن صلاح الدین، علامہ علی نقی ہاشمی اور ڈاکٹر زاہد علی زاہدی نے مرکزی موضوع اور علامہ طباطبائی کی علمی و فکری خدمات کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔

کانفرنس کے آخری حصے میں کتاب ’’افکار و آثار علامہ محمد حسین طباطبائی‘‘ کی تقریب رونمائی ہوئی، جو مدیر جامعۃ المصطفیٰ کراچی سید عمار ہمدانی، استاد محمد حسن صلاح الدین اور ڈاکٹر زاہد علی زاہدی کے ہاتھوں انجام پائی۔ آخر میں سید عمار ہمدانی نے مہمانوں، مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

2:05 شام نومبر 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔