علامہ سید افتخار حسین نقوی کو محسن ملت تقریب میں شرکت کی دعوت
شیعیت نیوز : جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے ایک وفد نے فرزند محسن ملت مولانا اسحاق حسین نجفی کی سربراہی میں علامہ سید افتخار حسین نقوی سے ملاقات کی اور انہیں 6 دسمبر بروز اتوار جامعۃ الکوثر میں محسن ملت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں منعقد ہونے والے خصوصی پروگرام میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ وفد میں مولانا فخر الدین اور مولانا قیصر بھی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران مولانا اسحاق حسین نجفی نے علامہ سید افتخار حسین نقوی کو پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جبکہ اس موقع پر محسن ملت کی گراں قدر دینی، ملی، سماجی اور قومی خدمات کا بھی تذکرہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : محسن ملت کی خدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی
علامہ سید افتخار حسین نقوی نے آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی رحمۃ اللہ علیہ کی علمی، دینی اور ملی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی شخصیت اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملاقات کے موقع پر مولانا سید انتصار مہدی بھی موجود تھے، جنہیں جامعۃ الکوثر کے وفد نے خصوصی طور پر 6 دسمبر کے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔







