یمن میں یتیموں کی کفالت کرنے والی فیکٹری پر سعودی بمباری، ہزاروں بچے متاثر

22 نومبر, 2026 15:23

شیعیت نیوز : یمن میں سعودی رجیم کے جنگی طیاروں نے یتیم بچوں کی کفالت کرنے والے ادارے سے وابستہ چمڑے اور کپڑے کی ایک فیکٹری کو بمباری کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 136 افراد روزگار سے محروم ہو گئے جبکہ 16 ہزار سے زائد یتیم بچوں کی کفالت متاثر ہوئی ہے۔

یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس فیکٹری کا بنیادی مقصد یتیم بچوں کو روزگار فراہم کرنا اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا تھا۔ یہاں کام کرنے والے 136 افراد میں زیادہ تر یتیم بچے شامل تھے، جبکہ فیکٹری کی آمدنی سے 16 ہزار سے زائد یتیم بچوں کی تعلیم، علاج اور دیگر بنیادی ضروریات پوری کی جاتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی رجیم نے 24 گھنٹوں میں یمن پر 71 حملے کیے ہیں، ترجمان یمنی مسلح افواج

آل سعود کی اس جارحیت میں فیکٹری کی عمارت اور صنعتی مشینری تباہ ہو گئی اور ابتدائی مالی نقصان کا تخمینہ 24 کروڑ ریال سے زیادہ لگایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یتیم بچوں کی ترقی و کفالت کے اس ادارے سے وابستہ مراکز پر یہ تیسرا حملہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے نے جنگ کے دوران شہری تنصیبات، بالخصوص بچوں کی تعلیم، علاج اور کفالت کے مراکز کے تحفظ پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں، جبکہ حملے کی آزادانہ تحقیقات اور ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

3:33 شام نومبر 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔