دمشق میں تکفیری داعشی جولانی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا شیعہ شہری تاوان کی ادائیگی کے باوجود قتل

22 نومبر, 2026 17:24

شیعیت نیوز : میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں تکفیری داعشی جولانی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا کیے جانے والے شیعہ شہری محمد علی قداد کو تاوان کی ادائیگی کے باوجود جنوبی شام کے صوبہ درعا میں قتل کر دیا گیا ہے۔ ہفتہ 21 نومبر 2026ء کو شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقتول کی لاش صوبہ درعا کے نواحی علاقے میں مجہہ پل کے نیچے سے برآمد ہوئی، جبکہ ان کے ہاتھ بندھے ہوئے اور آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق مقتول کی انگلیوں پر سیاہی کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : میڈرڈ کانفرنس میں غاصب اسرائیل کے ساتھ یورپی فوجی تعاون ختم کرنے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق محمد علی قداد کو تکفیری داعشی جولانی کے دہشت گردوں نے دمشق میں حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے مزار کے علاقے سے ان کی گاڑی سمیت اغوا کیا تھا۔ اغوا کاروں نے رہائی کے عوض ایک لاکھ ڈالر تاوان طلب کیا، جو مبینہ طور پر ادا بھی کر دیا گیا، تاہم تاوان وصول کرنے کے باوجود دہشت گردوں نے انہیں رہا نہیں کیا اور بعد ازاں ان کی لاش درعا سے برآمد ہوئی۔

واضح رہے کہ مقتول محمد علی قداد کا تعلق شیعہ برادری سے تھا اور وہ اصل میں ادلب کے نواحی علاقے کفریہ کے رہائشی تھے، جہاں سے وہ نقل مکانی کر کے بے گھر ہو گئے تھے۔

5:39 شام نومبر 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔