علامہ سید ساجد علی نقوی سے مختلف علاقوں سے آئے وفود کی ملاقاتیں

22 نومبر, 2026 13:55

شیعیت نیوز : سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے راولپنڈی میں مختلف علاقوں سے آئے وفود نے ملاقاتیں کیں، جن میں تنظیمی، ملی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ضلع اورکزئی کے علاقے کلایہ سے آئے سید فخر عباس (ممبر اے آر ڈی سی) اور ڈاکٹر مقیل حسین نے علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی۔ اسی طرح لیہ سے آئے وفد نے بھی ملاقات کی، جس میں مولانا تنویر حسین شہانی، مولانا تنصیر خان، مولانا ثقلین مقدسی اور مولانا ظفر علی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ اور میناب کے بچے بھی انصاف کے منتظر ہیں، علامہ سید ساجد علی نقوی

بلتستان سے تشریف لائے مولانا فرمان علی سعیدی اور مولانا منظور حسین محمدی نے بھی سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان سے ملاقات کی اور مختلف امور پر گفتگو کی۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے تمام وفود کی گزارشات سنیں، مختلف امور میں ان کی رہنمائی کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

2:11 شام نومبر 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔