ہم سب سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

22 نومبر, 2026 13:50

شیعیت نیوز : سینیٹ میں قائد حزب اختلاف، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وائس چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم سب سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، یہ ایک مشترکہ ایجنڈا ہے اور یہی پاکستان کا ایجنڈا ہے، آئیں، مل بیٹھیں، تحریری معاہدہ کریں اور آگے بڑھیں۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں نہ وزارت کا لالچ ہے، نہ صدارت کا، نہ وزارت عظمیٰ کا اور نہ ہی مشیر بننے کا، ہمارے لیے صرف ہمارا وطن اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا گورنر راج کے خلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی آئینی درخواست

سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ پاکستان کو دوبارہ پٹڑی پر لانے کے لیے کم از کم ایجنڈا یہ ہے کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی قائم ہو، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائے جائیں اور پارلیمان کو بالادست اور طاقت کا سرچشمہ بنایا جائے۔ اسی طرح الیکشن کمیشن کی اصلاح اور اس کے چیئرمین کی درست تقرری عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ طے ہونا چاہیے کہ جو ووٹ بیلٹ باکس میں جائے گا وہی باہر نکلے گا اور حکمرانوں کا انتخاب صرف عوام کریں گے، جبکہ عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف ہم ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈریں نہیں اور گھبرائیں نہیں، ہم سب مل کر جدوجہد کریں گے تو پاکستان ٹھیک ہو جائے گا۔

2:01 شام نومبر 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔