پارہ چنار میں شیعہ نسل کشی کے خلاف آئی ایس او پاکستان کا احتجاج کا اعلان

29 جولائی, 2024 08:24

شیعیت نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن نے پاراچنار میں مبینہ ریاستی سرپرستی میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں گزشتہ 6 روز سے جاری میزائل حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں شیعان حیدر کرار کے بہیمانہ قتل عام کیخلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا۔

مظاہرے میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پارہ چنار میں زمینی تنازعات کو مسلکی تصادم بنادیاگیا،سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

مظاہرے کی قیادت آئی ایس او لاہور ڈویژن کے صدر کریں گے۔

مظاہرہ کل بروز منگل شام پانچ بجے کیا جائے گا۔ آئی ایس اولاہور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق حکومتی بے حسی اور زمینوں کی لڑائی کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی سازشوں کیخلاف آواز احتجاج بلند کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، افغانستان سے دہشت گرد پاکستان میں داخل ہو کر شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، مگر حکومتی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

9:00 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top