ایران یورپ میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے، رکن ایرانی پارلیمنٹ

22 نومبر, 2026 15:21

شیعیت نیوز : اسلامی مشاورتی کونسل (ایرانی پارلیمنٹ) میں قم کے عوامی نمائندے نے کہا ہے کہ آج ایران یورپ میں امریکہ کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایرانی بحری جہاز بحری محاصرہ توڑنے کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، ان جہازوں کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

قم کے توحید چوک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تجربے سے ثابت ہو چکا ہے کہ امریکہ کے وعدوں اور معاہدوں پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ امریکی سامراج اب بھی ایران پر اپنے مطالبات مسلط کرنے کے درپے ہے اور اس کا مقصد ایک کمزور ایران ہے، لیکن ملت ایران اسے اس مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : مسلح افواج کو مقررہ وقت پر غیر محدود کارروائی کا حکم حاصل ہے، امام جمعہ تہران

رکن پارلیمنٹ نے خبردار کیا کہ اگر ایرانی بحری جہازوں پر کوئی حملہ کیا گیا تو ایران خاموش نہیں رہے گا اور جوابی کارروائی میں مخالف فریق کے تمام تیل کے کنوؤں اور آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب نے واضح کیا ہے کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ امریکہ میں عہدوں کی تبدیلی سے ایران کے بارے میں اس کی پالیسی بدل جائے گی، وہ سخت غلط فہمی میں مبتلا ہیں، جبکہ ایک مضبوط سے مضبوط تر ایران کی جانب پیش قدمی ہی مکمل دفاعی طاقت تک پہنچنے کا واحد راستہ ہے۔

3:31 شام نومبر 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔