محرم سے پہلے پنجاب میں دہشتگردی کی نئی لہر:شیخوپورہ میں یزیدیوں کا امام بارگاہ پر حملہ ,15مومنین زخمی

21 جون, 2024 19:42

شیعیت نیوز:محرم سے پہلے پنجاب میں دہشتگردی کی نئی لہر،شیخوپورہ میں یزیدیوں کا امام بارگاہ پر حملہ ,15مومنین زخمی  ہوگئے

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ اندرون کُرلکے میں  امام بارگاہ پر، نماز جمعہ  کے دوران  تکفیری عناصر  نے امام بارگاہ پر حملہ کیا ۔

 حملے کے دوران نمازیوں کو  کو ڈنڈوں اور اینٹیوں سے زد و کوب کیا.

زخمیوں میں دو خواتین اور ایک معصوم بچہ بھی شامل ہیں۔

، ایک شخص پر چٗھری کے وار کر کے اس کو شدید زخمی کر دیا گیا ہے

، حملہ کرنے والے شر پسند عناصر کا کہنا تھا کہ شیعہ یہاں پر اذان نہیں دے سکتے۔

 ڈی پی او شیخوپورہ اور شرق پور شریف شاہ بخاری سے شیعہ رہنما سید ناصر عباس بخاری اور شیخوپورہ سے شیعہ رہنما بابر شاہ زخمیوں کی خیریت دریافت کرنے ہسپتال پہنچ گئے ۔

ڈی پی او شیخوپورہ نے یقین دلوایا کہ نمازی افراد پر حملہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

یاد رکھیں حملہ آوروں نے اینٹیں اور ڈنڈے مار مار کے امام بارگاہ کا مین گیٹ بھی توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: محرم سے قبل کالعدم لشکر جھنگوی کی دہشت گردانہ کاروائیاں ۔ پارہ چنار میں دو شیعہ مسافر شہید

شر پسند ناصر کا کہنا تھا کہ ہم یہاں علی ولی اللہ والی اذان نہیں ہونے دیں گے۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق پولیس نے چھاپے مار کر چار شرپسند عناصر کو گرفتار کر لیا ہے اور باقیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شیعہ رہنما بابر شاہ ، سید ناصر عباس بخاری آف شاہ بخاری اور ملک علی عباس نور کا ، اور سید خاور عباس نقوی بخاری آف شرقپور کی طرف سے باقی کے شر پسند افراد کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ کلنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا،پھالیہ میں شیعہ عزادار اسد عمران نقوی شہید

اگر اگلے 24 گھنٹوں کے دوران قانون کے مطابق کاروائی نہ کی گئی تو ضلع شیخوپورہ سے شیعہ قائدین پورے ملک میں احتجاج کی کال دے سکتے ہیں ۔

3:54 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top