محرم سے قبل کالعدم لشکر جھنگوی کی دہشت گردانہ کاروائیاں ۔ پارہ چنار میں دو شیعہ مسافر شہید

21 جون, 2024 07:31

شیعیت نیوز: محرم الحرام قریب آتے ہی ملک دشمن تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ / لشکرجھنگوی کی دہشت گردانہ کارروائیوں کا ایک ایک بار پھر آغاز ہوگیا ۔

پشاور سے پاراچنار جانے والی مسافروین پر تکفیری دہشت گردوں کا حملہ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 شیعہ مسافر شہید جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وبھارتی فنڈڈ دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے مسلح دہشت گردوں نےپشاور سےپاراچنار جانے والی مسافر وین پر حملہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پارہ چنار میں شیعہ، سنی فسادات کی آڑ میں بے گناہ شہریوں کو ذلیل کیا جارہا ہے، اہلسنت عالم دین

ذرائع کے مطابق ہنگو بائی پاس کے قریب پشاور سے پاراچنار جانے والے گاڑی پر کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاراچنار سے تعلق رکھنے والے 2 شیعہ مسافر شھید جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں ، زخمیوں کو  اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق شہداء و زخمیوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں ہوئی ہے اتنا بتایا گیا ہے کہ تمام شہداء  و زخمیوں کا تعلق پاراچنار اور شیعہ مسلک سے ہے۔

5:51 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top