محسنِ ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی نماز جنازہ ادا،رقت آمیز مناظر

10 جنوری, 2024 09:03

شیعیت نیوز:محسن ملت،مترجم و مفسر قرآن  علامہ شیخ محسن علی نجفی گزشتہ روز انتقال کر گئے  تھے۔

استاد العلما کی  نماز جنازہ انتہائی رقت آمیز ماحول میں جامعہ الکوثر  اسلام آباد میں ادا کی گئی۔

جس میں ملک بھر سے جید علمائے کرام،طلاب سمیت ہزاروں افراد نے ملک بھر سے شرکت کی۔

نماز جنازہ علامہ شیخ حسن جعفری کی اقتدا میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم، عراقی سفیر حامد عباس، سیاسی پارٹیوں کے نمائندے، علامہ سید ساجد علی نقوی، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکت کی

اور مرحوم آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی قومی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: محسن ملت مفسر قرآن شیخ محسن نجفی دارِ فنا سے دار بقا انتقال کرگئے

ملک بھر سے آنے والے سینکڑوں علمائے کرام نے مرحوم محسن نجفی کے فرزند علامہ اسحاق نجفی،علامہ شیخ حسن جعفری اور طلاب سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیں: محسن ملت مفسر قرآن شیخ محسن نجفی کون تھے؟

علمائے کرام کا  اس موقع پر کہنا تھا کہ علامہ محسن علی نجفی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

7:22 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top