پاکستان یمن کے معاملے میں فریق نہ بنے، علامہ مقصود علی ڈومکی

29 اکتوبر, 2026 13:24

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں چوک شہداء جیکب آباد سے رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے تجدید عہد اور شہدائے راہ حق کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لبیک یا رسول اللہ ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی سیکرٹری نشر و اشاعت مولانا سید اختر حسین نقوی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا منور حسین سولنگی، ضلعی صدر جیکب آباد نذیر حسین جعفری، ضلعی صدر شکارپور اصغر علی سیٹھار سمیت رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی اور لبیک یا رسول اللہ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

شرکاء نے ناموس رسالت کے تحفظ، اتحاد امت اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے متحد و بیدار رہنے کے عزم کا اظہار کیا اور قبلۂ اول بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : حق و باطل کی جنگ میں غیر جانبدار رہنا سنگین جرم ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

ریلی سے خطاب میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عشق رسول محض زبانی دعوے کا نام نہیں بلکہ سیرت نبوی پر عمل، کردار کی پاکیزگی، مظلوموں کی حمایت اور معاشرے میں عدل و انصاف کے قیام کا عملی تقاضا ہے، اور آج امت مسلمہ کو انتشار کے بجائے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ اور فلسطین میں جاری صیہونی مظالم کے تناظر میں مسلم دنیا کو بیانات سے آگے بڑھ کر فلسطینی عوام کی عملی حمایت کرنی چاہیے، غاصب اسرائیل اور امریکہ کے انتخابات سے کسی خیر کی توقع نہیں، اور اب وقت آ گیا ہے کہ مسلم حکمران امریکی غلامی کا طوق اتار کر آزادانہ خارجہ پالیسی اپنائیں۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ کو جوڑنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور یمن کے معاملے میں فریق نہ بنے، انہوں نے کہا کہ رہبر شہید کا پاکیزہ خون غاصب اسرائیل کی بربادی، ظالموں کی رسوائی اور امریکی زوال کا سبب بنے گا۔

2:13 شام اکتوبر 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔