پیپلز پارٹی وفد نے علامہ راجہ ناصر عباس اور اچکزئی کو بلاول کا پیغام پہنچا دیا
شیعیت نیوز : پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے دفتر میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔
وفد میں سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف شامل تھے، جنہوں نے دونوں ایوانوں کے قائدین حزب اختلاف کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پیغام پہنچایا، جبکہ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو کی اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی سے اسلام آباد میں ملاقات
رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد نے اپوزیشن سے پارلیمانی کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کرنے کی درخواست کی۔
اس سے قبل آج ہی محمود خان اچکزئی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی تھی، جس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔







