تعز فیکٹری پر سعودی حملہ ماحول اور روزگار کیلئے خطرہ، انسانی حقوق اتھارٹی
شیعیت نیوز : سعودی رجیم کے جنگی طیاروں نے تعز کی مدیریت التعزیہ کے علاقے الربیعی میں رنگ اور کیمیکلز تیار کرنے والی الشیبانی فیکٹری کو نشانہ بنایا جس سے فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی اور شہری دفاع کی ٹیمیں دیر تک آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔
اسی دوران سعودی طیاروں نے تعز کی مدیریت المعافر کے علاقے النشمہ میں مواصلاتی نیٹ ورک کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : سوق الحزم میں سعودی رجیم کا قتل عام حساب کے بغیر نہیں گزرے گا، عمر البخیتی
قومی انسانی حقوق اتھارٹی کی تعز شاخ نے فیکٹری پر دانستہ اور براہ راست حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹری میں بڑی مقدار میں کیمیکلز اور آتش گیر رنگ کا مواد موجود تھا، اس لیے یہ حملہ ماحولیات اور مقامی آبادی کی صحت و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
اتھارٹی نے خبردار کیا کہ فیکٹری کی تباہی سے اس پر انحصار کرنے والے سینکڑوں خاندان روزگار سے محروم ہو جائیں گے اور مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کی معاشی مشکلات اور انسانی مصائب میں اضافہ ہوگا، اور اس نے ماحول، صحت اور معیشت کو پہنچنے والے تمام نقصانات کی ذمہ داری سعودی جارحیت پر عائد کی۔






