محسن ملت مفسر قرآن شیخ محسن نجفی دارِ فنا سے دار بقا انتقال کرگئے

شیعیت نیوز: محسن ملت مفسر قرآن شیخ محسن نجفی دار فنا سے دار بقا انتقال کر گئے
اناللہ وانا الیہ راجعون
آپ کی ملت تشیع پاکستان کیلئے بے پناہ خدمات ہیں۔
آپ پاکستان کے شمالی علاقہ جات اسکردو بلتستان کی تحصیل کھرمنگ کے گاؤں منٹھوکھا میں 1938 کو پیدا ہوئے۔
ابتدائی تعلیم گھر میں اپنے والد صاحب سے حاصل کی۔
بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کے لیے آپ 1966 ء میں حوزہ علمیہ نجف عراق تشریف لے گئے
جہاں اس دور کے ممتاز اساتذہ کرام سے جدید علوم سے بہرہ مند ہوئے۔
آپ حوزہ علمیہ نجف اشرف میں حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید ابو القاسم الخوئی اور شہید صدر جیسی شخصیات کے شاگردوں میں شمار ہوتےتھے ۔
چنانچہ وطن واپسی کے وقت آیۃ اللہ العظمیٰ قدس سرہ نے انہیں اپنا وکیل معین کر دی
گزشتہ 30 سال کے دوران انہوں نے اپنی علمی خدمات کے ساتھ ساتھ رفاہی اور معاشرتی میدانوں میں بھی ملت پاکستان کے لئے متعدد بنیادی اور گرانقدر خدمات انجام دی ہیں
آپ کا سب سے بڑا کارنامہ قرآن کریم کی تفسیر اور ہادی ٹی وی چینل ہے۔