علامہ سید احمد اقبال رضوی کا دورہ بھکر، ایام فاطمیہ کی خصوصی نشست سے خطاب

27 اکتوبر, 2026 10:49

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے وفد کے ہمراہ ضلع بھکر اور حیدرآباد تھل کا تنظیمی و تبلیغی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف دینی و مذہبی سرگرمیوں میں شرکت کی۔

دورے کے دوران علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مرکزی پولیٹیکل کونسل کے رکن اور سابق امیدوار قومی اسمبلی انجینئر سید ظہیر عباس نقوی اور ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر کے ہمراہ مولانا سید عرفان شاہ نقوی کے بھائی کی مجلس چہلم میں شرکت کی اور مومنین سے خطاب کرتے ہوئے دینی و فکری رہنمائی فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ احمد اقبال رضوی کی اربعین واک کیس میں نامزد خاتون رہنما سے اظہار یکجہتی

بعد ازاں وفد نے جامعہ علی المرتضیٰ حیدرآباد تھل کا دورہ کیا، جہاں جامعہ کے مہتمم مولانا ہجرت حسین گلگتی، علمائے کرام اور طلباء نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور جامعہ کے تعلیمی و تربیتی شعبوں، علمی و دینی خدمات اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

دورے کے آخری مرحلے میں بھکر شہر میں انجینئر سید ظہیر عباس نقوی کی رہائش گاہ پر ایام فاطمیہؑ کے سلسلے میں خصوصی نشست منعقد ہوئی، جس میں شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے گئے اور آخر میں مصائب حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا بیان کیے گئے، جس سے فضا سوگوار ہو گئی۔

11:48 صبح اکتوبر 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔