مولانا سید حسین رضوی کی علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات، گلگت بلتستان پر گفتگو

28 اکتوبر, 2026 19:28

شیعیت نیوز : قائد حزب اختلاف سینیٹ اور چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے شہید آغا سید ضیاء الدین رضویؒ کے فرزند مولانا سید حسین رضوی نے جامعہ الولایہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کے مسائل، ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر قومی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سلمان اکرم راجہ کی سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات، گلگت بلتستان صورتحال پر غور

اس موقع پر سید عرفان کاظمی اور سید حسن رضوی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ مولانا سید حسین رضوی گلگت بلتستان کے مجاہد عالم دین شہید آغا سید ضیاء الدین رضویؒ کے صاحبزادے ہیں، جن کی برسی ہر سال گلگت میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاتی ہے۔

8:46 شام اکتوبر 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔