زائرین کے مسائل پر علامہ سید ساجد علی نقوی سے سید فرحت عباس شاہ کی ملاقات
شیعیت نیوز : جعفریہ زائرین گروپ آرگنائزر ایسوسی ایشن پاکستان کے سربراہ سید فرحت عباس شاہ نے علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی، جس میں زائرین کو درپیش مسائل، سفری مشکلات اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر جناب منظور بنگش بھی موجود تھے، وفد نے زائرین کی مشکلات کے حوالے سے اپنی گزارشات پیش کیں جن پر علامہ سید ساجد علی نقوی نے مختلف امور میں رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : مولانا سید حسین رضوی کی علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات، گلگت بلتستان پر گفتگو
دوسری جانب راولپنڈی میں شہید آغا سید ضیاء الدین رضویؒ کے فرزند مولانا سید حسین رضوی نے وفد کے ہمراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی، وفد میں سید عرفان کاظمی اور سید حسن رضوی بھی شامل تھے۔
وفد نے تعلیمی امور سمیت مختلف اہم موضوعات پر گفتگو کی اور اپنی گزارشات پیش کیں، جن پر علامہ سید ساجد علی نقوی نے رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔







