مشرقی سعودی عرب اور نجران پر یمنی میزائل و ڈرون حملے، خطرے کے سائرن گونج اٹھے

29 اکتوبر, 2026 13:37

شیعیت نیوز : سعودی جارحیت کے جواب میں جمعرات کی علی الصبح سعودی عرب کے مشرقی صوبے الشرقیہ اور جنوبی شہر نجران میں میزائل حملے کے انتباہی سائرن بج اٹھے، جبکہ سعودی محکمہ شہری دفاع نے بھی سائرن بجنے کی تصدیق کی۔

عرب ذرائع نے سوشل میڈیا پر نجران شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے اور یمن کی جانب سے الشرقیہ کے علاقے پر میزائل اور ڈرون حملوں کی خبریں دیں، اور ان کے مطابق مشرقی سعودی عرب میں واقع راس تنورہ آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا جہاں متعدد زوردار دھماکوں کی اطلاعات ملی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دمام میں دھماکے کی آواز، شاہ فہد ایئرپورٹ پر پروازیں رک گئیں

رپورٹس کے مطابق پروازوں کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشرقی صوبے کے شہر دمام میں شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سول پروازیں معطل کر دی گئیں، جبکہ ریاض کا شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈہ بدستور بند ہے۔

واضح رہے کہ آل سعود کے تیل اور گیس کے بیشتر ذخائر ملک کے مشرقی حصے میں ہیں اور گزشتہ چند ہفتوں میں یہ علاقے یمنی مسلح افواج کے میزائل اور ڈرون حملوں کا بارہا نشانہ بنے ہیں، تاہم خبر فائل ہونے تک یمنی مسلح افواج کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔

2:37 شام اکتوبر 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔