اہم ترین خبریںایرانعراق

مواکب میں خدمت کرنا ایک عظیم توفیقِ الٰہی ہے، امام جمعہ ہمدان

حجت الاسلام شعبانی: خدامِ اہل بیتؑ کی خدمات کبھی بے جواب نہیں رہتیں

شیعیت نیوز : امام جمعہ ہمدان حجت الاسلام والمسلمین شعبانی نے عید غدیر اور اربعین حسینی کے موکب داران کی تجلیل و قدردانی کے سلسلہ میں منعقدہ ایک پروگرام میں زائرین اربعین کی خدمت کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: مواکب میں خدمت کرنا ایک توفیقِ الٰہی ہے جس کی قدردانی ضروری ہے۔

انہوں نے خدامِ اہل بیت علیہم السلام کے بلند مرتبہ کو یاد دلاتے ہوئے کہا: اہل بیت علیہم السلام ان تمام موکب داران کی خدمات کا صلہ عطا کریں گے اور یہ کوششیں ہرگز بے جواب نہیں رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی میزائل یورپ اور امریکہ تک پہنچ سکتے ہیں، میجر جنرل امیر حیات مقدم کا دعویٰ

ایران کے صوبہ ہمدان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: معاشرتی اور ثقافتی کام ہرگز ختم ہونے والا نہیں اگرچہ اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی خدمت کے سلسلہ میں لگائے جانے والے موکب جمع بھی کر لئے جائیں لیکن دینی و ثقافتی فعالیت کو زیادہ قوت کے ساتھ جاری رہنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button