دنیا

جوبائیڈن کا نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ پر جارحیت کے لئے گرین سگنل

شیعیت نیوز: امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے حملوں کے خلاف اسرائیل کی حمایت اور دفاعی ضروریات پوری کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ اسرائیل کو تعاون کیلئے تمام مناسب ذرائع دینے کو تیار ہے۔

فلسطینی مقاومتی تنظیموں کی جانب سے اسرائیل پر وسیع حملے کے بعد امریکی صدر نے صہیونی وزیراعظم سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس-اسرائیل جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، عرب مبصر

اسپوٹنک نے خبر دی ہے کہ امریکی صدر نے فلسطینی مقاومتی تنظیموں کی جانب سے صہیونی حکومت کے خلاف ’’طوفان الاقصی‘‘ آپریشن کے بعد صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے واشنگٹن کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

صہیونی چینل کان کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا مکمل حق ہے۔

دراین اثناء فلسطین الیوم نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے صہیونی حکومت کو غزہ پر جارحیت کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین پر نگراں وزیراعظم کے بیان نے پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، صابر ابومریم

صہیونی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے نیتن یاہو کو یقین دلایا ہے کہ واشنگٹن اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے واشنگٹن کی حمایت پر صدر بائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے پہلے وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے ترجمان ایڈرین واٹسن نے اسرائیل پر حماس کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے لئے حمایت کا اعادہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button