مشرق وسطی

حماس-اسرائیل جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، عرب مبصر

شیعیت نیوز: عرب مبصر عبدالباری عطوان نے کہا کہ جنگ کا دائرہ پھیلنے سے روکنے کے لئے کئی عرب ممالک ثالثی کے لئے قدم بڑھارہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے غزہ سے ملحقہ صہیونی آبادیوں اور تل ابیب سمیت دوسرے شہروں پر ہزاروں راکٹوں اور میزائلوں کی بارش کے بعد اسرائیلی حکام حواس باختہ ہوگئے ہیں۔

مقاومت کے حملوں کو روکنے اور اپنے شہریوں کی حفاظت میں ناکامی کے بعد صہیونی حکام حماس اور غزہ کا تباہ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ جنگ شدت کے پیش نظر مبصرین فوری طور پر جنگ بندی کو ضروری قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : طوفان الاقصی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والوں کیلئے پیغام ہے، حزب اللہ

نامور عرب مبصر عبدالباری عطوان نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان شروع ہونے والی جنگ کا دائرہ خطے کے دیگر علاقوں تک پھیل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ پھیلنے اور خطرناک تباہی سے روکنے کے لئے موثق اطلاعات موجود ہیں کہ مصر اور قطر جیسے اسلامی اور ہمسایہ ممالک ثالثی کے لئے میدان میں آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ رائٹرز نے اسرائیلی وزیراعظم کے حوالے سے کہا تھا کہ صہیونی کابینہ نے فلسطینی مقاومتی تنظیموں حماس اور جہاد اسلامی کی بنیادیں تباہ کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

اسرائیل پر حماس کے وسیع حملے کے بعد فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے نوجوانوں نے اسرائیل کے اندر گھس کر طوفان الاقصی آپریشن شروع کر دیا ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق انہوں نے مقبوضہ فلسطین کا 5 کیلو میٹر کا علاقہ آزاد کرا لیا ہے اور صیہونی اپنے اپنے گھروں سے نکل کر بھاگ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button