فلسطین پر نگراں وزیراعظم کے بیان نے پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، صابر ابومریم

07 اکتوبر, 2023 20:15

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کا دل اس وقت افسردہ نہیں ہوتا جب پاکستان میں دہشتگردی میں مظلوم لوگ قتل ہوتے ہیں،

آپ کے بیان نے پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کاکڑ صاحب کا دل اس وقت بھی افسردہ نہیں ہوا جب شام کی ملٹری اکیڈمی پر امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے حملے کئے،

آج جب مظلوم فلسطینیوں نے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف تاریخ ساز کارنامہ انجام دیا اور امریکہ سمیت اسرائیل سب کے سب تکلیف اور شکست کا سامنا کر رہے ہیں،

ایسے موقع پر پاکستان کے نگران وزیر اعظم کا دل مشرق وسطیٰ کے حالات پر بہت افسردہ ہے۔

ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ کاکڑ صاحب آپ اگر تل ابیب میں بیٹھ کر اسرائیل کی چوکیداری بھی کریں تب بھی اسرائیل آپ کو اپنا دشمن رکھے گا آپ کو نقصان پہنچانے سے گریز نہیں کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انوار الحق صاحب جتنی فکر آج کل آپ دو ریاستی حل کی کر رہے ہیں اتنی تو خود اسرائیل کو فکر نہیں، وہ تو اقوام متحدہ میں نیا مشرق وسطی بنانے کا نقشہ دکھا چکا ہے جس میں فلسطین کا وجود موجود نہیں،

آپ کے بیان نے پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔

11:14 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔