فرانسیسی صدر کے بیانات میں تضاد، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سخت ردعمل

23 اکتوبر, 2026 19:39

شیعیت نیوز : ایرانی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے ایرانی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیانات میں تضادات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ 2018ء میں امریکی صدر کے ایرانی جوہری معاہدے (برجام) سے نکلنے سے عین قبل، جناب میکرون نے امریکی کانگریس کے سامنے اس بات پر زور دیا تھا کہ فرانس اس معاہدے سے نہیں نکلے گا کیونکہ اس نے اس پر دستخط کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگرد گرفتا

انہوں نے میکرون کی موجودہ متضاد پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ آج وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ ایران میں کسی بھی قسم کی جوہری سرگرمی کے مخالف رہے ہیں۔ ڈاکٹر عباس عراقچی نے فرانسیسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ "جناب صدر! اپنے مؤقف پر قائم رہیے!”

8:15 شام اکتوبر 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔