قومی اتحاد ایران کا قیمتی سرمایہ، حالیہ جنگ میں امریکہ ناکام رہا، امام جمعہ تہران

23 اکتوبر, 2026 19:11

شیعیت نیوز : خطیبِ نماز جمعہ تہران حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن ابوترابی فرد نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی عالم اسلام کی اہم سیاسی و سماجی تبدیلیوں کا محور ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امام خمینیؒ اور رہبرِ معظم نے ملتِ ایران اور امتِ اسلامی کے اتحاد کو مضبوط کیا، جس کی بدولت ایران نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ سمیت تمام کٹھن چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے۔ قومی اتحاد ملک کا وہ قیمتی سرمایہ ہے جس کی حفاظت ہر حال میں یقینی بنانی چاہیے۔

انہوں نے امریکی کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ مائیکل فرومن کے تجزیے کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ امریکہ حالیہ 12 روزہ جنگ اور دیگر تنازعات میں اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ امریکی کوششوں کے برعکس، ان حالات نے ایران کے علاقائی اور عالمی کردار کو مزید مستحکم کیا ہے۔ آبنائے ہرمز کی تزویراتی اہمیت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنے جغرافیائی محل وقوع کو ایک ایسی طاقت میں بدل دیا ہے جو عالمی سیاست اور معیشت پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں لاپتہ شیعہ جوان رانا کاظم کا معصوم بیٹا باپ کی راہ تکنے لگا

امام جمعہ تہران نے اقتصادی دباؤ کے حوالے سے خبردار کیا کہ دشمن نت نئی پابندیوں اور سمندری راستوں کی بندش سے عوام پر دباؤ بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ معاشی مشکلات کے حل کے لیے ملکی وسائل کا درست استعمال کرتے ہوئے مؤثر منصوبہ بندی کریں تاکہ ایران قومی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ ترقی، سلامتی اور عزت کے سفر کو جاری رکھ سکے۔

8:03 شام اکتوبر 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔