تنصیبات پر حملہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں انٹرنیٹ کیبلز محفوظ نہیں رہیں گی، سپاہ پاسداران
انٹرنیٹ کیبلز
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) نے امریکہ اور اس کے حواریوں کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایسی جدید ٹیکنالوجیز کے حامل ہیں جو خطے سے باہر موجود امریکی اڈوں کو بھی باآسانی نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ آئی آر جی سی نے دو ٹوک الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر ہماری ملکی تنصیبات اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی انتہائی اہم انٹرنیٹ کیبلز بھی محفوظ نہیں رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ 7 شرائط پوری کیے بغیر اعتماد حاصل نہیں کر سکتا، محمد باقر قالیباف کی پاکستانی آرمی چیف سے گفتگو
سپاہ پاسداران نے دشمن کے جھوٹے پروپیگنڈے اور دعووں کی قلعی کھولتے ہوئے واضح کیا کہ ہمارا وہ فضائی دفاعی نظام جسے دشمن نے ’تباہ‘ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، وہ مکمل طور پر فعال ہے اور حال ہی میں اس نے امریکہ کے مہنگے ترین اور اہم ترین جاسوس اور جنگی ڈرونز میں سے ایک کو کامیابی کے ساتھ فضا میں روکا اور مار گرایا ہے۔
آئی آر جی سی نے دشمن کو اس کی اوقات یاد دلاتے ہوئے حتمی وارننگ دی کہ اگر دشمن نے ایک بار پھر کوئی غلطی کرنے کی جسارت کی، تو اس بار اسلامی جمہوریہ ایران کا ردعمل پہلے سے کہیں زیادہ تیز، انتہائی دُرست (Precise) اور دشمن کے لیے ناقابلِ تلافی حد تک مہنگا ثابت ہوگا۔







