ایران

دہشت گردی اورپابندیوں کی بھینٹ چڑھنے والے نوبل انعام کا اصلی حقدار ہے، غریب آبادی

شیعیت نیوز: بین الاقوامی امور میں ایرانی عدلیہ کے مشیر اور انسانی حقوق کمیٹی کے سیکریٹری نے دہشت گردی، ظالمانہ پابندیوں، مسلط کردہ جنگ کے شہیدوں اور کیمیائی حملوں کو نشانہ بننے والوں کو امن کے نوبل انعام کا اصلی حقدار قرار دیا ہے۔

ایرانی عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے مشیر اور انسانی حقوق کمیٹی کے سیکریٹری کاظم غریب آبادی نے نرگس محمدی کے لئے نوبل امن انعام کے اعلان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ دہشت گردی اور پابندیوں کی بھینٹ چڑھنے والے، مسلط کردہ جنگ کے شہدا اور کیمیائي حملوں میں زخمی ہونے والے بے گناہ عوام، خواتین اور بچیاں، شہیدوں کی مائیں، نابغہ اورممتاز دانشورخواتین جنہوں نے اپنی زندگی ملک کی پیشرفت اور عوام کی خدمت کے لئے وقف کردی ، انعام کی اصلی مستحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران و امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات پر بے اعتمادی کی فضا حاکم تھی، محمد الخلیفی

انھوں نے جمعے کی رات سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ نوبل پیس پرائز کا اقوام کے درمیان برادری اور امن کے تحفظ نیز اس میں پیشرفت سے کوئی تعلق نہیں رہا ہے اور یہ انعام غیر قانونی اقدامات کی مالی حمایت کی غرض سے زیادہ تر سیاسی انعام میں تبدیل ہوچکا ہے۔

امن پیس پرائز میں انحراف آچکا ہے

ایران کی انسانی حقوق کمیٹی کے سیکریٹری کاظم غریب آبادی نے لکھا ہے کہ امن کے نوبل انعام کی مستحق، انسانی حقوق کے نام پر قانونی شکنی کرنے والی کوئی مجرم فرد جس کو ایم کے او دہشت گرد گروہ اور بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کی حمایت حاصل ہے، نہیں ہوسکتی بلکہ انعام کے اصلی مستحق، دہشت گردی اور پابندیوں کی بھینٹ چڑھنے والے، مسلط کردہ جنگ کے شہدا اور کیمیائي حملوں میں زخمی ہونے والے بے گناہ عوام، خواتین اور بچیاں، شہیدوں کی مائیں اوروہ نابغہ اورممتاز دانشور خواتین ہیں جنہوں نے اپنی زندگی ملک کی پیشرفت اور عوام کی خدمت کے لئے وقف کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button