عراق

عراقی فوج کےطیاروں کی دہشت گرد گروہ داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری

شیعیت نیوز: عراقی فضائیہ نے صوبہ صلاح الدین میں دہشت گرد گروہ داعش کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ دوسری طرف عراقی شہر ناصریہ میں بس ٹرک سے ٹکرانے کے حادثے میں 9 ایرانی زائرین جاں بحق ہوگئے۔

المعلومہ ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ عراقی فضائیہ کے F-16 راقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے پیر کے روز صوبہ صلاح الدین کے العیث علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی فوج اور حشد الشعبی کے کمانڈروں کا اربعین کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس

رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن عراقی سیکیورٹی سروسز کے فراہم کردہ تفصیلی انٹیلی جنس ڈیٹا کی بنیاد پر کیا گیا۔

حالیہ مہینوں میں دہشت گرد گروہ داعش کی باقیات نے عراق کے دور افتادہ اور صحرائی علاقوں میں توجہ مرکوز کرکے اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کو جاری رکھنے کی کوشش کی ہے۔

اس دوران عراق اور شام کے سرحدی علاقوں میں غیر ملکی فوجیوں بالخصوص امریکیوں کی موجودگی نے دہشت گردوں کو پناہ لینے کے لیے محفوظ مقامات تک رسائی دی ہے جس سے عراق میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی بالخصوص دہشت گرد امریکی فوجیوں کی مخالفت میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کو شام سے نکلنا ہوگا، ایرانی قوم کے خلاف جارجیت بغیر جواب کے نہیں رہے گی، کنعانی

دوسری جانب عراقی شہر ناصریہ میں ایرانی زائرین کی بس ٹرک سے ٹکرانے کے حادثے میں 9 ایرانی زائرین جاں بحق ہوگئے۔

عراقی حکام کے مطابق ایرانی زائرین بس حادثے میں 9 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پیر کے روز ایرانی زائرین کی بس عراق کے شہر کربلا جا رہی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button